0

جمرود سیاسی اتحاد کی زیرنگرانی وادی تیراہ راجگل متاثرین کی نو سال بعد واپسی شروع

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی دورافتادہ علاقہ وادی تیراہ راجگل متاثرین کی واپسی 9سال بعد جمرودسیاسی اتحادکی زیرنگرانی شروع ہوگئی ہیں تیراہ کوکی خیل متاثرین کا چالیس گھرانوں پر مشتمل پہلا قافلہ جمرود سے روانہ ہوگیا روانگی کے موقع پر جمرودسیاسی اتحادکے رہنماوں سیدکبیرآفریدی،داودشاہ،زرغون شاہ،ثمرگل آفریدی،نورالامین حقانی،حاجی محمد آمین آفریدی،قبایلی مشران حاجی برکت آفریدی،حاجی بارک آفریدی،حاجی احمدشاہ آفریدی،ملک عصمت اللہ آفریدی سمیت دیگرمشران بھی موجودتھے اس موقع پرقبایلی عمایدین اورسیاسی مشران نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وادی تیراہ کوکی خیل کے چالیس گھرانوں پر مشتمل قافلہ وادی تیراہ راجگل کے کلیئرعلاقہ زرمنزہ اورمہربان کلے روانہ ہو رہا ہے قافلے کی قیادت جمرود سیاسی اتحاد کے رہنماء کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ہم پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی قربانیوں سے ہماراعلاقہ دہشت گردوں اورشدت پسندوں سے پاک کیاگیااوراب ہم بخوشی اپنے علاقے روانہ ہو ر ہے ہیں انہو ں نے کہا کہ ہمیں یقیناکافی مسائل درپیش ہونگے لیکن اپنے علاقے کی دوبارہ آبادکاری کے لیے پر عزم ہیں اور انشاء اللہ پاک فوج کی مددسے اپنی مسائل پر جلد از جلدقابو پائیں گے انہوں نے پی ڈی ایم اے کے حکام سے شکایت کی کہ وہ ہمارے دوبارہ آباد کاری میں فنڈز کا بہانہ بناکر مسلسل لیت ولعل سے کام لے رہی ہیں اورہمیں بے یارومددگار چھوڑکر بے حسی کے مرتکب ہو رہے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ وادی تیراہ کوکی خیل متاثرین کی واپسی اور آباد کاری میں دلچسپی لیں تاکہ بے یارو مددگار وادی تیراہ کوکی خیل متاثرین اپنے گھروں کو دوباہ آباد کرسکے قبایلی عمایدین اورسیاسی رہنماوں نے الخدمت فاونڈیشن کیطرف سے وادی تیراہ متاثرین کیلئے اپنی پہلی امدادی کھیپ دیکر کار ہاے نمایاں سر انجام دی جس پر ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے سیاسی وسماجی اداروں،خیراتی اداروں اور مخیر حضرات سے بھی وادی تیراہ متاثرین کی ہر قسم امداد کی بھی اپیل کی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں