0

پبی، شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے گروہ کے 03 ارکان گرفتار

پبی (مانند نیوز ڈیسک) اکبر پورہ میں دریا کنارے سیر تفریح کیلئے آئے ہوئے شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے گروہ کے 03 ارکان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں دو بھائی شامل۔مالمسروقہ اور اسلحہ برآمد26-06-2021 کو اختر علی ساکن بڈھنی(پشاور) نے اکبرپورہ پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ دریا کنارے (نزد پْرانا گدر گڑھی مومین)سیر وتفریح کیلئے آئے تھے۔ہم اپنے پروگرام میں مشغول تھے کہ چند موٹر سائیکل سوار آئے اور اسلحہ تھان کر ہم سے مشترکہ طور پر 16 ہزار نقد،05 عدد قمیتی موبائیلز اور دوسری ضروری کاغذات چھین کر فرار ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے سیر و تفریح کیلئے آنے والے مہمانوں کے لوٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے روشن زیب خان ڈی ایس پی پبی کی سربراہی میں مراد خان ایس ایچ او اکبر پورہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے اپنی تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے علاقے میں مشکوک افراد کی چھان بین کی۔جرائم پیشہ افراد کے نقل وحرکت کے حوالے سے ڈیٹیل حاصل کی۔دوران تفتیش پولیس کو علم ہوا کہ واردات میں کوئی ایسا گینگ شامل ہے جو موٹر سائیکلوں پر اکثر اوقات واردات کرتا رہتا ہے۔جس پر پشاور اور گرد نواح سے آنے جانے والے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ مزید سخت کی گئی۔آخر کار دن رات کی محنت اور کڑی نگرانی سے ملزمان کو واردات کا موقع نہ دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان وسیم اللہ،عبدالرحمن پسران خلیل الرحمن اور ابراہیم ولد سیف الرحمن ساکن وڈپگہ پشاور کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف ساتھیوں کے نام بھی اْگل دئیے۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ,ورادات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیکر چھاپے جاری ہیں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں