0

ایبٹ آباد، کاغان ناران میں تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ کاغان ناران میں تجاوزات کے خلاف آپریشن حکومتی ہدایات کے مطابق مکمل کیا گیا ہے۔وزیر اعظم،وزیر اعلی اور چیف جسٹس کی ہدایات کے مطابق آپریشن کر کے 6 ہزارکیبن،6ہوٹلز،اور 22غیر قانونی عمارتوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر گرایا اور تقریبا 4ارب مالیت کی 8 سوکنال سرکاری اراضی قا بضین سے واہگزار کرائی گئی آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ،پولیس پر پتھراؤ اورفائرنگ کرنے اور سرکاری مشینری کی توڑ پھوڑ کرنے پر 50شرپسند عناصرکو گرفتار کیا گیا۔آپریشن کے دوران مقامی مزاحمت کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کسی فرد واحد کو کوئی نقصان نہیں پہنچاگیا۔ 290ہوٹلز کی نکاسی دریائے کنہار میں ہے جس کو ختم کرنے کے ل لئے15روز کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کمشنر ہا ؤ س ایبٹ آباد میں میڈیا سے  کا غا ن نارا نغیر قا نونی تجاوزات ہٹا نے کے حوا لے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز،ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ آصف بہادر بھی موجود تھے۔کمشنر ہزارہ ڈویژن کا کہنا تھا حکومت نے سیاحت اور ماحولیات کو ترجیحات میں رکھا ہوا ہے وزیر اعظم کے دورہ ناران سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے مجھے فوکل پرسن بنایا،۔آپریشن سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ صوبائی حکومت کے 1بلین ٹریز سونامی منصوبہ کو دنیا نے سراہا ہے موجودہ حکومت کے 10بلین پراجیکٹ کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ہزارہ ڈویژن میں ماحولیات کی بہتری کے لئے جامع پروگرام مرتب کیا ہے ناران آپریشن بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ناران ملک بھر میں ایک منفرد سیاحتی مقام ہے جو بے ہنگم غیر قانونی تجاوزات سے مچھر کالونی بنا ہوا تھا 6ہزار غیر قانونی کیبن پر کچی بستی،غیر اخلاقی سرگرمیوں کا مرکز بنی ہوئی تھی ہر کسی نے اپنی مرضی کی تعمیرات کر رکھی تھیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں تھا کسی نے تین  اور کسی نے دس منزلہ عمارت بنا رکھی تھی،کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود کا کہنا تھا جھیل سیف الملوک پر موٹر بوٹ چلائی جا رہی تھیں جن کو ختم کر دیا گیااس کے سا تھ سا تھ وہاں سے کیبن 7 سو میٹر پیچھے منتقل کر رہے ہیں تاکہ جھیل کی قدرتی خوبصورتی متاثر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ 290ہوٹلز کے سیو ریج کی کی نکاسی دریائے کنہار میں گر رہی ہے ان کو میڈیا کے توسط سے 15 روز کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں اگر عمل نہ ہوا تو قانونی کاروائی ہوگی۔کمشنر ہزارہ کا کہنا تھا ریونیو ریکارڈ کے مطابق ناران کاغان جلکھڈ تک تجاوازت کو ختم کیا ہے اور ریور پروٹیکشن ایکٹ خلاف ورزی پر بھی کاروائی ہوگی اس کے لئے ریور رینجر میں مقامی لو گو ں کی بھرتی کی گئی ہے جن کو موٹر سائیکل فراہم کئے ہیں جو دریا کے کنارے غیر قانونی تعمیر پر رپورٹ دیں گے۔ناران میں ٹراؤٹ مچھلی کے شکار اور رافٹنگ پر بھی پابندی لگائی ہے جس کے لئے ضابطہ بنا رہے ہیں، ماحولیات پربرے اثرات مرتب کرنے والے پولی تھین بیگز ختم کرنے کے لئے 10لاکھ بائیو گریڈ ایبل بیگ تقسیم کئے جا رہے ہیں، قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے مستقبل کی پیش بندی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ کے پرامن باشعور لوگ ہیں 99فیصد قانون پسند او  ایک فیصد ماحول خراب کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ اورپولیس کو داد دیتا ہوں کہ جنہوں نے بہادری سے قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے آپریشن مکمل کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر بروقت آپریشن نہ کرتے تو آئندہ حالات ذیادہ تشویشناک ہوتے۔انہوں نے ایبٹ آباد میں کرش پلانٹ بند کرنے کی پالیسی بنائی ٹھنڈیانی روڈ پر بھی مائنگ اور کرش پلانٹ پر پابندی لگا رہے ہیں اور اس کو ہری پور مانسہرہ منتقل کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں