0

مالاکنڈ ڈپٹی کمشنر کی اور کاوش، روزانہ کی بنیاد پر دفتر میں عوامی ملاقات شروع کرنے کا فیصلہ

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز سہیل خان نے عوام کے مسائل سننے اور اس کے حل کیلئے بروقت اقدامات اٹھانے کی غرض سے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیادوں پر عوامی ملاقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ پورے ہفتے کے آیام میں اپنے دفتر لیوی لائن ملاکنڈ میں صبح 11 بجے سے لیکر دوپہر 12 بجے تک عوام کے ساتھ ملاقات کیا کریں گے تاکہ ان کے مسائل کو سنیں اور اس سلسلے میں عوامی گزارشات اور مسائل کے حل کے لیے موثر اور بروقت اقدامات کر سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے گزارشات کو موقع ہی پر متعلقہ محکموں کو حل کرنے کیلئے بھیجاجائے گا اور اس ضمن میں مسائل کے حل کے بارے میں متعلقہ سائلین سے جوابی رائے (فیڈ بیک) بھی لیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں