0

آئندہ نسلوں کے لیے سرسبز پاکستان چھوڑ کر جائیں گے، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے نتائج آنا شروع ہو گئے۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوات میں شجر کاری کی ویڈیو جاری کر دی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ سوات کے علاقے مٹہ میں بنجر زمین سرسبز ہو گئی ہے اور خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے ناقابل یقین نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے سرسبز پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں