0

جمرود میں نئی آبادی کے رہائشیوں کا احتجاج، پاک افغان ہر قسم ٹریفک کیلئے بند

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کے تحصیل جمرود میں پاک افغان شاہراہ پر نئی ابادی کے رہائشیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کیا گیا انکا کہنا تھا کہ گزشتہ شب رات کی تاریکی میں پاک آرمی کے وردی میں ملبوس افراد جمرود گریڈ سٹیشن کے قریب مسلح افراد نے گھر میں موجود افراد کو یرغمال بنا کرکے گھر کی چاردیواری کو مسمار کردیا۔ جس سے انکا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مسلح افراد آرمی کے وردی میں ملبوس تھے اور گھر مسماری کے بعد واپس چلے گئے۔ مظاہرین نے جمرود پولیس ایڈیشنل ایچ اوز ذوالفقار علی، ماجد خان، سب انسپکٹر حاجی خانداد اور اے ایس آئی بلال کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے تین دن کا ڈیڈ لائن دیا۔اگر تین دن کے اندر مسماری کا پتہ نہیں چلا تو اس کے بعد مزکورہ خاندان اپنے گھر وں کے چاردیواری بنانے کے پابند ہونگے اور اگر اس کے باوجود بھی مسلح افراد مزاحمت کرتے رہے تو پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے نامعلوم مدت کیلئے بند رکھے گے۔ انہوں پاک آرمی سے اپیل کی کہ ان کے ساتھ جو ظلم ہوا ہے اس کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔ کیونکہ ایسے لوگ پاک آرمی کے وردی کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انکو آرمی کی طرف کسی قسم کا کوئی نوٹس وغیرہ نہیں ملا ہے۔ پولیس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پاک افغان شاہراہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا اور مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں