0

ہنگو، تھانہ ٹل پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ ٹل پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکےخلاف کامیاب کاروائیاں ۔منشیات سمگلر سمیت سہولت کارگرفتار۔ اسلحہ ومنشیات برامد۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو(PSP)اکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایت اورمخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ٹل  کےایس ایچ او فضل محمدخان نےڈی ایس ٹل سعادت خان کی نگرانی میں علاقہ نایانوبانڈہ کےقریب ناکہ بندی کےدوران  ضلع کرم سے ہنگو  منشیات سمگل کرنے  کی کوشش ناکام بنا کرمنشیات سمگلر جاویدولدمیرگل سکنہ گولہ شک ضلع کرم کوحراست میں لیکر ان کے قبضے سے3کلوگرام چرس برامدکرکےقبضے میں لےلی ہے۔جبکہ دوسری کاروائی میں  قتل، اقدام قتل  کےمقدمہ میں مطلوب اشتہاری عجب خان ولدخیال بت خان سکنہ گنڈیری ٹل کےگھر پربھی چھاپہ مارا ۔اشتہاری تو گھرمیں موجودنہیں تھا لیکن اشتہاری کےسہولت کارجاویداسلام ولدہیبت خان سکنہ گنڈیری ٹل کوحراست میں لیکر ان کے قبضے سے کلاشنکوف اوردرجنوں کارتوس برامدکرکے قبضے میں لےلیے۔گرفتارملزمان کوتھانہ ٹل منتقل کردیاگیاہے۔ایس ایچ او ٹل فضل محمدخان  کےمطابق گرفتارملزمان کےخلاف  216،15AAاور9D cnsa کےتحت مقدمات درج کرلیےگئےہیں۔ملزمان سے تفتیش کاعمل شروع کردیاگیاہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں