0

۔50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے، اسد عمر

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمرنے کہا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 72 لاکھ افراد 50 سال سے زائد عمر کے ہیں، اور 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک 50 سال سے زائد عمر کے 56 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، 50 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کورونا ویکسین جلد لگوائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں