0

تمام سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلہ مہم کا آغاز ہورہا ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشہرہ

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشہرہ شاہ جھان نے کہا ہے آج سے تمام سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلہ مہم کا آغازہورہا ہے اساتذہ والدین کے ساتھ مل کر اس مہم کو کامیاب کروائے تاکہ ہر وہ بچہ تعلیم سے آراستہ ہو سکے جوسکول سے باہر ہے۔ اساتذہ مکمل ایس او پیز کے ساتھ اسکولوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنایئں۔ ان خیالات کے اظہار انہوں نے چارج سنبھالتے ہی ضلع کے تمام سکولز پرنسپلزاور اے ڈی اوز سرکل افسران کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ آج سے نوشہرہ کے تمام سرکاری سکولوں میں ایڈمیشن ویک اور شجرکاری مہم شروع ہوگا والدین اپنے بچوں کو سکولوں داخل کرائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیرتعلیم کی ہدایت پر ضلع کے تمام سرکاری سکولوں کے بچوں کو مفت کتب فراہم کی گئی۔ انہوں نے استاتذہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ ان تمام بچوں کو سکولوں میں داخل کرائے جو سکولوں سے باہر ہے۔ کورونا نے سب زیادہ نقصان تعلیم کوپہنچایا اور بچوں کی پڑھائی بہت حد تک متاثرہوچکی ہے اس لیے اساتذہ اس کمی کو پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق گرین پاکستان مہم کو کامیاب کروانے کے لئے سکولوں میں شجرکاری مہم شروع کردی ہے جو آج سے شروع ہوگی جہاں پر اساتذہ والدین بچوں کے ساتھ ملکر درخت لگا ئے۔ والدین بچوں میں پودوں کی اہمیت اور پودوں اور درختوں کی دیکھ بھال کی عادت ڈال دیں۔ ہر بچے سے سکول یا سکول سے باہر داخلے کی یادگار کے طور پر شجر کاری کریں۔ اور ہر سال اسی دن ایک درخت لگائیں تو پاکستان بہت جلد وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق گرین اور کلین بن جائیگا۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ مکمل ایس او پیز کیساتھ سکولوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں