0

تاجر مارکیٹس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، ڈی سی ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے کہا ہے کہ تاجر مارکیٹس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تمام پبلک مقامات پر ماسک کے استعمال اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،تاجروں کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی یقینی بنائی جائے گی، ٹریفک پولیس اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد سواریوں اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،ضلعی افسران اور متعلقہ ٹی ایم اوز شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقہ جات میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں،محکمہ صحت، ٹی ایم ایزاور تاجر، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقینی بناتے ہوئے لوگوں میں کورونا ویکسین سے متعلق آگاہی پیدا کریں، نماز کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے  اورٹی ایم اوز اور کینٹ بورڑ شہر سے باہر منڈی مال مویشیوں کا قیام ایس او پیز کے مطابق عمل میں لائیں۔ یہ با تیں انہو ں اپنے دفتر میں پیر  کے روزکورونا ایس او پیز پر عملدرآمداور ویکسینیشن سے متعلق افسران اور تاجر نمائندوں سے صوبائی حکومت کی ہدایات اور این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کورونا سے بچاو کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی  صدار ت کر تے ہو ئے کیا۔ اجلاس میں کورونا کی مجموعی صورتحال، ویکسینیشن کے اعداد وشمار اور کورونا سے بچاو کے لیے اقدامات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تاجر رہنماوں کو ہدایات جاری کیں کہ مارکیٹس میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے تمام پبلک مقامات پر ماسک کے استعمال اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تاجروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔ ٹریفک پولیس اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد سواریوں اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے سے متعلق عملدرآمد یقینی بنائے۔ ضلعی افسران اور متعلقہ ٹی ایم اوز شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقہ جات میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ محکمہ صحت، ٹی ایم ایزاور تاجر، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقینی بناتے ہوئے لوگوں میں کورونا ویکسین سے متعلق آگاہی پیدا کریں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آبادڈاکٹر مجتبی بھروانہ، ٹریفک پولیس، ٹی ایم اوز،صدر و سیکرٹری ٹریڈ ایسوسی ایشنز،  واسا،  کینٹ بورڈ، لوکل گورنمنٹ اور دیگر تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں