0

سابقہ ادوار میں عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں ملا، پرویز خان خٹک

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی معیار زندگی پر توجہ دے رہی ہے،ھماری کو شش ہے کہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو، سابقہ ادوار میں عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں ملا،کسی نے اسلام کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا تو کسی نے قوم پرستی کے نام پر،ھم گزشتہ چالیس سال سے عوام سے عوامی خدمت میں مصروف ہیں عنقریب ھم غریب شہریوں کے گھروں پر سولر سسٹم لگا کر عوام کو بڑی سہولت دینے کا آغاز کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اضاخیل بالا میں سابقہ ناظم باچا کاکا کی رھائش گاہ پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق ناظم اضاخیل بالا باچاکاکا نے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کی نوشہرہ کیلئے خدمات کو سراہا، وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہاکہ میں گزشتہ چالیس سال سے عوام کی خدمت کی سیاست کررہاہوں میری سیاست عوامی مشکلات کے خاتمے کیلئے ہے کسی سے جھوٹے وعدے نہیں کئے ھم سیاست عبادت سمجھ کر کی ہے کبھی جھوٹے وعدوں کا سہارا نہیں لیاصاف اور کھری بات کی انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ادوار میں نوشہرہ میں میگا ترقیاتی پراجیکٹ شروع کئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچے اور مزید شروع ھونے کو ہیں انہوں نے کہا کہ آج اگر یہاں ایک جم غفیر موجود ہے تو اسکی وجہ ھماری خدمت ہے اگر ھم نے خدمت نہ کی ھوتی تو آج ایک صحرا میں اتنی بڑی تعداد عوام کی جمع نہ ھوتی۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں عوام کے ساتھ جھوٹے وعدوں کا سہارا لیاگیا، کسی نے عوام کو اسلام کے نام پر دھوکہ دیا تو کسی نے قوم پرستی کے نام پر انہوں نے کہا کہ میں نے ھمیشہ غریب اور متوسط طبقے کو ترجیح دی، صحت انصاف سہولت، مساجد میں سولر آئزیشن اور آئمہ کی تنخواہیں ھم نے شروع کیں انہوں نے کہا کہ ھم عملی کام کرتے ہیں جھوٹے وعدے نہیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد آپ کو ملک میں غریب آدمی کی معیار زندگی بدلتی نظر آئیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں