0

مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد، کراچی، خیبرپختونخوا اور لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں ابر رحمت نے موسم حسین بنا دیا ہے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سپیل رنگ دکھا نے لگا، ٹھنڈی ہواں اور بادل برسنے سے حبس کی شدت میں کمی آگئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی۔ گوجرانوالہ، مریدکے، ڈسکہ، پنڈ دادن خان، کالا باغ میں بھی ابر رحمت برسا۔ سیالکوٹ میں تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ایبٹ آباد، گلیات اور مانسہرہ میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد مقامات پر بھی بادل خوب برسے۔ تیز بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔سندھ میں بھی شدید گرمی کے بعد بادلوں نے دستک دے دی۔ کراچی میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔ آسمان پر چھائے بادلوں اور ہواں نے موسم کو دلفریب بنا دیا۔ تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، حیدر آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں