0

شانگلہ میں سیاحت کے حوالے سے بے پناہ صلاحیت موجود ہے، شوکت یوسف زئی

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ شانگلہ میں سیاحت کے حوالے سے بے پنا ہ صلاحیت موجود ہے یہاں ہر طرف قدرتی حسن اور دلکش نظارے سیاحوں کیلئے بہترین سپاٹ ہے تاہم اب تک اس پر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔پہلی مرتبہ تحریک انصاف حکومت سیاحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے خوبصورت علاقوں میں جہاں ایک طرف وہاں کے مکینوں کو روزگار میسر ہوگا وہاں اس خوبصوری سے سیاح لطف اندوز ہونگے۔شانگلہ کے مختلف سیاحتی علاقوں کو سڑک کی فراہمی شروع کردی ہے اور جو جگہ رہ چکے ہیں وہ ائندہ دو سالوں میں کور کرینگے۔شانگلہ کے بالائی اور سیروتفریح کے علاقوں کو پختہ سڑکیں کی جال بچھائی جائے گی۔شانگلہ میں 7ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہے جسمیں بیشتر پائے تکمیل تک پہنچ گئی ہیں۔منصوبوں سے اس پسماندہ علاقے کو فائدہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کے روز یونین کونسل ملک خیل کے بالائی ویلج کونسلوں خٹکوسر،امنوی،معروف خیل اورجبڑو امنوی میں منعقدہ شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئرنائب صدر سدیدالرحمن،پی ٹی ائی شانگلہ کے ضلعی صدروقاراحمدخان،جنرل سیکرٹری عبدالمولا،پارٹی کے سینئررہنماء اخترعلی چٹان،ترجمان قاری اسلام زادہ،عبیداللہ عرف شاہ جی ودیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ شانگلہ کے سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی رسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیر انتہائی لازمی ہے جو ہرصورت کی جائے گی۔ماضی میں ان علاقوں پر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی جسکی وجہ سے یہاں محرومیوں کا ازالہ نہ ہوسکااور رشعبے میں کمیوں کا سامنا ہے۔شانگلہ کی پسماندگی کا خاتہ،انفراسٹرکچر کی تعمیرنو،سڑکوں،سکولوں،ہسپتالوں،پلوں کی تعمیرکیلئے بھرپور کام کیا اور ائندہ دو سال بھی کرتے رہے گے۔ملک خیل کوٹکی کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں یہاں سے مخالف جماعتوں کو بغیرکسی کام کے باری لیڈ ملتا رہا۔شامل ہونے والوں کو یہ یقین دہانی دلاتے ہے کہ ان کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ ملک خیل خٹک سر میں بڑے شمولیتی پروگرام میں شرکت،خٹکوسرمیں نئے شامل ہونے والوں میں محمد جان، بخت کرم، مسافر، ولایت خان گل، محمد زمین طاقت خان، سید وہاب نور محمد اور دیگر اہم شخصیات کا اپنے معزز خاندانوں، ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور باقاعدہ طور پر تحریک انصاف کے کارواں میں شمولیت اختیار کی۔ صوبائی وزیر نے علاقے کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے شانگلہ ٹاپ سے خٹک سر روڈ کی تعمیر و بحالی کا اعلان کیا، جس پر علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔امنوی،معروف خیل اور جبڑو میں نئے شامل ہونے والوں میں سرانزیب،سلیم خان، اکبر علی، عمر علی، سلیمان، مراد علی، شیر علی، عمر زمان، حسن زیب عمر زمان، حسن زیب، فضل ودود، وارث خان جیلانی خان، سبزولی، بابودعلی،شاید علی اور دیگر درجنوں افراد مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف کے پارٹی میں شامل۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے معروف خیل امنوی میں چند اہم ترقیاتی کاموں کی منظوری کرنے کا  اعلان کیا اور امنوی ہائی اسکول کی جلد مرمت کیلئے فنڈ مختص کرنے کا منظوری دے دی اور ایسکین سی این ڈبلیوں کو احکامات جاری کئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں