0

یورسٹی آف لکی مروت پاکستان اور امریکی حکومت کی طرف سے مشترکہ طور پر قائم کئے گئے

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف لکی مروت  پاکستان اور امریکی حکومت کی طرف سے مشترکہ طور پر قائم کئے گئے ادارے  USEFP  (یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان )  کی طرف سے ٹریننگ پروجیکٹ کے لئے نامزد کرلی گئی ہے۔اس پروجیکٹ کا مقصد پاکستان اور افغانستان کی پارٹنر جامعات کے درمیان باہمی تعلیمی نظام کو ایک دوسرے سے شیئر کرنا ہے۔ یہ پراجیکٹ ابتدائی طور پر نصاب،درس و تدریس اور آن لائن ایجوکیشن سسٹم پر ہوگا تاکہ پارٹنر جامعات میں درس و تدریس اور آن لائن تعلیمی نظام کا ایک بہترین اور منظم پروگرام ترتیب دیا جاسکے۔اس ادارے یعنی USDEPمیں خطے کی ساتھ جامعات شامل ہیں جن میں افغانستان کی شیخ زید یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لکی مروت، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں،سٹی یونیورسٹی پشاور،شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور،خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک اور وومین یونیورسٹی مردان شامل ہیں۔اس ٹریننگ پروگرام میں جامعات کو جدید ترین تعلیمی نظام پر بھی ٹریننگ دی جائے گی تاکہ طلباء و طالبات کو موجود دور کے تعلیمی نظام اور جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت دی جاسکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں