0

شانگلہ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی

   الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی۔ضلع بھرمیں درجنوں مکانات زمین بوس، کئی سڑکیں سیلابی ریلے کے نظر،مین شاہراؤں پر جگہ جگہ سلائیڈنگ گاڑیاں بھی متاثر۔بدہ گٹہ کے مقام پرہوٹل پر سلائیڈنگ سے ہوٹل مکمل طور پر خراب،دوگاڑیاں بھی سلائیڈنگ کے زدمیں آگئی۔مقامی پن بجلی گھروں کا نظام بھی درہم برہم۔لنک سڑکیں مکمل بہہ گئی۔این ایچ اے غائب۔خوڑوں ندی نالوں میں طغیانی۔راہگیروں کو مشکلات۔متاثرین بے یار ومددگار حکومت سے امدادی کاروایوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں جاری مون سون بارشوں نے پیراور منگل کے درمیانی شب زور پکڑااور ہرطرف تباہی کردی جسکے نتیجے میں کئی مکانات زمین بوس ہوئے،بعض پر سلائیڈنگ ہوئی،پروٹیکشن وال گرگئے،چار گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا،باغات پھلدار درختوں اور کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا،الپوری کے نواحی علاقے بدہ گٹہ میں ہوٹل پر سلائیڈنگ سے ہوٹل مکمل طور پر خراب ہواجس کے باہر مین روڈ پر کھڑی دو گاڑیاں بی سلائیڈنگ کے زد میں آگئی جسمیں ایک گاڑی پانی میں بہہ گئی،الپوری تا خوازہ خیلہ سمیت الپوری تابشام میں شاہراہ پر جگہ جگہ سلائیڈنگ جبکہ ضلع کے کئی لنک سڑکیں کئی جگہ سلائیڈنگ جبکہ کئی مقامات سیلابی ریلے کے نظر ہوئے ایک پل کو نقصان پہنچا۔مقامی پن چکیوں اور پن بجلی گھروں کے واٹر چینلز پانی میں بہہ گئے جس سے مقامی بجلی بندہوگئی۔ادھر1122سمیت ٹی ایم اے اور دیگر فلاحی تنظیموں کیجانب سے امدادی کام جاری ہے۔انتظامیہ نے متعلقہ ٹیموں سے بارشوں سے ہونے والے نقصانات،زمین بوس گھروں سمیت دیگر نقصانات کی رپورٹ طلب کردی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں