0

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں تین روزہ اسلامک لاء اورینٹیشن کورس اختتام پذیر

شرینگل (مانند نیوز ڈیسک) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں تین روزہ اسلامک لاء اورینٹیشن کورس اختتام پذیر۔شعبہ قانون کے طلباء کو واضح مشن او وژن دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر افضال محمود۔تفصیلات کیمطابق شہید بی بی یونیورسٹی شرینگل کے شعبہ قانون کے زیر اھتمام جاری تین روزہ اسلامک قانون اورینٹیشن کورس اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب میں پروفیسر عبدالحء ابڑو،  حافظ احمد وقاص، ڈاکٹر افضال محمود،  ڈاکٹر سمیع الحق سمیت انتظامی افسران اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ شریعہ اکیڈمی کے حافظ وقاص اور پروفیسر عبدالحء نے کورس کو کامیابی سے پورا کرنے پر تمام شرکاء اور خصوصا شعبہ قانون کے چیرمین ڈاکٹر افضال محمود کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں باھمی اشتراک سے مزید ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کرنے کا عہد کیا۔ ڈاکٹر مسیع الحق نے کورس کو طلباء کیلئے انتہائی اہم قرارد دیتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد دی۔ جامعہ شرینگل شعبہ قانون کے چیرمین ڈاکٹر افضال محمود نے شریعہ اکیڈمی سے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایندہ بھی شریعہ اکیڈمی اس طرح ہمارے ساتھ تعاون جاری رکھینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد اور مشن طلباء کو واضح مشن اور وژن دینا ہے اور یہ واضح وژن اور مشن اسلامک لاء کو پڑھنے سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے وایس چانسلر اور دیگر تمام منتظمین سمیت شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ کورس کے شرکاء نے شعبہ قانون کے اس کاوش کو بہت سراہا اور اس طرح کے پروگرامات بار بار منعقد کرنے کی شدید خواھش ظاہر کی۔اخر میں تمام شرکاء کو سرٹیفیکٹ اور مہمانوں کو شیلڈز پیش کئے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں