0

چیف ٹریفک آفیسر کی سربراہی میں پشاور یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی سربراہی میں پشاور یونیورسٹی کے ٹیچر کمیونٹی سنٹر میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جبکہ ڈی ایل وین کے ذریعے طلبہ کو لرنرز بھی جاری کردیئے۔ سیمینار میں وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز‘ لیکچرارز اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پشاور یونیورسٹی کے پروفیسرز‘ لیکچرارز اور طلباء و طالبات نے ٹریفک سے متعلق درپیش مسائل بارے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کو آگاہ کیا اور ٹریفک سے متعلق خصوصاً لائسنس کے اجراء‘ ٹرائی کے عمل  و اجراء کے دورانیہ سمیت تجاوزات کے خلاف آپریشنز‘ یوٹرنز‘ ڈی ایل وین کے ذریعے لائسنس کے اجراء اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینے کے بارے میں سوالات کئے جس پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے انہیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے تفصیل سے آگاہی دی۔ اسی طرح سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے طلبہ کو ڈی ایل وین کے ذریعے ڈی ایس پی ایم ایل اے انیلہ ناز کی موجودگی میں لرنرز بھی جاری کردیئے گئے جبکہ موقع پر ٹرائی پاس کرنیوالوں کو باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء بھی کیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے سیمینار میں موجود ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ یونیورسٹی میں اور سڑکوں پر طلبہ کو درپیش مسائل کو دور کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں