0

درگئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 25 سالہ نوجوان قتل کردیا

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) درگئی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے  25سالہ نوجوان قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق: گذشتہ شب درگئی کے نواحی علاقہ ورتیر میں 25سالہ نوجوان رومان ولد قجیر گل ساکن ورتیر کو قتل کردیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق  نامعلوم قاتلوں نے رومان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔  مالاکنڈ لیویز نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ مقتول کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی میں ضروری طبی معائنہ کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں