0

راولپنڈی سے گلگت جانے والی ناٹکو بس پر بھاری پتھر گرنے سے چار افراد جان بحق

سوات (مانند نیوز ڈیسک) لوئر کوہستان علاقہ پٹن کے مقام پر راولپنڈی سے گلگت جانے والی ناٹکو بس پر بھاری پتھر گرنے سے  چار افراد جان بحق جبکہ سات شدید زخمی۔ اطلاع ملتے ہی  ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون مقامی پولیس،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کی ٹیمے موقعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور نعشوں کو  ریسکیو کرکے تحصیل ہسپتال پٹن منتقل کیا۔ جہاں سے تمام  زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایبٹ آباد ریفر کیا گیا۔بدقسمت ناٹکو بس GLTA 5879 راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی کہ رات ڈیڑھ بجے ضلع لوئر کوہستان کے علاقہ پٹن  نزد RMB چوک میں حادثے کا شکار ہوئی مرنے والوں میں محمد نوید ولد عادل حسین سکنہ گلگت۔طفیل احمد ولد طوطا سکنہ گللگت۔ناصر ولد نامعلوم۔ساجد محمد ولد عبد الرزاق  ساکنہ اسلام اباد۔جبکہ شدید زخمیوں میں سید عنایت الرحمن ولد سید الحمید۔منصور ولد مدارس۔علی حیدر ولد میر گلاب۔عبدالخالق ولد غلام حسین۔عامر حسین ولد عادل۔محمد خلیل ولد محمد حنیف۔جمعہ گل ولد کشو ساکنان گلگت شامل ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں