0

محکمہ امور نوجوانان ملاکنڈ کے زیر اہتمام

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ امور نوجوانان ملاکنڈ کے زیر اہتمام چھ ماہ کا بیوٹیشن کورس مکمل کرنے والی مستحق خواتین اور لڑکیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ میں ہوئی مہمان خصوصی اسٹنٹ کمشنر محب اللہ سمیت ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر معظم خان بنگش ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملک شہزاد طارق اور برائٹ فیوچر اکیڈمی کے ڈائریکٹر انجینئر کلیم اللہ نے خواتین میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے عروہ گل اور نزاکت بی بی نے اس موقع پر اپنے تاثرات بیان کئے مہمان خصو صی اے سی محب اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں خوا تین کے کردار سے انکار ممکن نہیں تاہم تعلیم یا فتہ و ہنر مند خواتین اپنا یہ اہم کرداربھرپور وموثر طریقے سے ادا کر سکتیں ہیں اسلئے حکومت خواتین کی تعلیم وتربیت کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے انھوں نے خواتین پر زور دے کر کہا کہ وہ اپنی تعلیم وتربیت پر خا ص تو جہ دیں تاکہ باعزت طریقے سے اپنے خاندان کا معیار زندگی بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں