نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) کینٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ نے اپنی ساالانہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھتے ہوئے خود احتسابی کی مثال قائم کر دی، کینٹ بورڈ کی آمدنی و اخراجات پبلک کر دی نوشہرہ و چراٹ کینٹونمنٹ بورڈز کی چھ سیٹوں پر انتخابات کیلئے شیڈول جاری جبکہ عید الاضحی کے حوالے سے بھی قربانی کی الائیشیں ٹھکانے لگانے کے لئے منفرد پالان تیار، اس حوالے سے ایگزیکٹیو آفیسر کینٹ بورڈ نوشہرہ ذوفشاں منظور نے اپنے دفتر میں میدیا بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر کینٹ بورڈ نوشہرہ کے سینیٹیشن سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دئیں گئیں ہیں اور عید کے دنوں میں بھی کینٹ بورڈ نوشہرہ کے سینٹر ی سٹاف اپنی ڈیوٹی سرانجام دے کر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے قربانی کی الائیشوں کو ٹھکانے لگائیں گے اور اس بار کینٹ بورڈ انتظامیہ نے بڑے بڑے شاپنگ بیگز نوشہرہ بھر میں تقسیم کی ہیں جس میں شہری قربانیوں کی الائیشیں ڈال کر ان کو مخصوص جگہ پہنچاکر ٹھکانے لگائیں جائیں گے اس موقع پر اسسٹنٹ سیکرٹری و فوکل پرسن کینٹ بورڈ محسن خان نے اخبار نویسوں کو تفصیلی بریفنگ دی،ایگزیکٹیو افسر کینٹ بورڈ محترمہ ذوفشاں منظور نے مزید کہا کہ سٹیشن کمانڈر نوشہرہ کینٹ بریگیڈئر عامر رشید نے جب سے چارج سمنبالا ہے نوشہرہ کینٹ کے تمام میگا ترقیاتی منصوبوں کا خود نگرانی کر رہے ہیں کینٹ بورڈ نوشہرہ کے املاک پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے کینٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے املاک واگزار کرادی انہوں نے مزید کہا کہ کہ کسی کو بھی کینٹ بورڈ نوشہرہ کے املاک پر قبضے کی اجازت نہیں دے سکتے سرکاری املاک سرکار کی امانت ہے فوری طور پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اگر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا گیا تو کینٹ بورڈ انتظامیہ سخت سے سخت کاروائی کرنے پر مجبور ہو گی انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کینٹ بورڈ نوشہرہ نے مختلف ٹیکسیز اور کرایوں کی مد میں 51کروڑ روپے کی خطیر رقم کی ریکوری کی جو کہ ایک ریکارڈ ہے کیونکہ اس سے قبل اتنی ریکوری نہیں کی گئی تھی انہوں نے مزید کہا کہ کینٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ نے اس سال مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے بھاری مشنری سے نوشہرہ کینٹ کے بڑے بڑے نالوں کو صاف کر دیا ہے جبکہ اببھی کئی بڑے نالوں کی صفائی پر بھاری مشنری کے زریعے تیزی کے ساتھ کام جاری ہے انہوں نے 12ستمبر کو منعقد ہونے والے کینٹ بورڈ انتخابات کے بارے میں کہا کہ کینٹ بورڈ نوشہرہ کے کل چار اور چراٹ کینٹ کے دو وارڈز پر انتخابات کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور دونوں کینٹونمنٹ بورڈز کی ریٹرنگ افیسر کی خدمات ذوفشاں منظور کے حوالے کر دی گئیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کینٹ بورڈ نوشہرہ کے انتخابات کے لئے الیکشن سیل قائم کر دیا گیا ہے جس کاانچارج طارق شیرازی، لائق شاہ فوکل پرسن، احمد اسرار ٹیکنیکل فوکل پرسن جبکہ ایک رکن لیگل فوکل پرسن کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے گا انہوں نے مزید کہا کہ چیف آفیسر نوشہرہ کینٹ عامر عظیم، تجاوزات اور صفائی کی نگرانی کرے گا۔
0