0

دنیا کے عظیم ترین شہر سمرقند کا دورہ شاندار تجربہ رہا، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بالآخر پندرہویں صدی عیسوی کی ابتدا میں دنیا کے عظیم ترین شہر سمرقند کا دورہ ایک شاندار تجربہ رہا۔ اس دوران امیر تیمور کے مقبرے کی زیارت کی۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اور اس سرزمین میں آسودہ خاک امام بخاری رحم اللہ علیہ کی مرقد پر حاضر ہوا۔وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان کے ساتھ دونوں جگہوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ جاری تصاور میں وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری بھی موجود ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں