0

پشاور میں شدید ترین گرمی، درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورمیں شدید ترین گرمی،درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔مساجد میں باران رحمت کے لئے دعائیں جبکہ شہرکے مختلف مقامات پر مشروبات کی تقسیم ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پشاورسمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید ترین گرمی پڑ رہی ہے اور ہفتے کے روز بھی شدید گرمی پڑی اور درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ دوسری جانب پشاور کی مساجد میں باران رحمت کیلئے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور عید الاضحی سے پہلے بارش کیلئے خصوصی دعائیں کی جانے لگی ہیں جبکہ پشاور کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈے مشروبات کی تقسیم بھی شروع ہوگئی ہے۔شدید گرمی میں بارش کے لئے مشروبات تقسیم کرنا پشاور میں پرانا رواج ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں