0

پشاور کے بازاروں میں عید الاضحی کیلئے خریداری تیز ہوگئی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کے بازاروں میں عید الاضحی کی خریداری کے لئے رش بڑھ گیا تاہم ریڈی میڈ کپڑوں سمیت جیولری اور جوتوں و میک اپ کے سامان کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی قریب آنے پر پشاور کے جھنڈا بازار،کریم پورہ،مینا بازار،شاہین بازار،کوچی بازار،شفیع مارکیٹ اور صدر کے دیگر بازاروں میں خریداروں کا رش لگ گیا ہے جو ریڈی میڈ کپڑوں سمیت جوتوں اور میک اپ کے سامان کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم مذکورہ اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے اس سال 50سے60فیصد تک اضافہ کر دیاگیا ہے جس کے باعث خریداری میں پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو گیا تھا اب عید الاضحی کے موقع پر جہاں دیگر اشیاء مہنگی ہوئی ہیں وہیں جوتے،میک اور جیولری سمیت ریڈی میڈ کپڑے بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں