0

کراچی، تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج، ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر میں رجسٹریشن معطل

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی میں واقع ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر میں رجسٹریشن کا کام معطل کر دیا گیا۔کراچی کے ایکسپو ویکسی نیشن سینٹرمیں تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے عوام کی رجسٹریشن روک دی گئی ، ویکسین لگوانے آنے والوں کو ویکسین لگنے کا عمل بھی متاثر ہوا۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا کر ایکسپو سینٹر کے باہر احتجاج کیا، احتجاج کرنے والے مظاہرین نے کہا کہ تنخواہ نہیں تو کام بھی نہیں، ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں