0

چکدرہ، ادینزئی جائیداد تنازعہ فریقین کے مابین فائرنگ سے ایک قتل 3 افراد زخمی

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) ادینزئی جائیداد تنازعہ فر یقین کے مابین فائر نگ سے ایک قتل 3افراد ایک خاتون زخمی۔تحصیل ادینزئی کے یو نین کونسل چکدرہ کے گاوں سپینہ خاورہ راموڑہ میں فر یقین کے مابین جائیداد تنازعہ پر ایک دوسرے پر فائرنگ سے گلزار ولد فیض اللہ ساکن گل مقام چکدرہ جاں بحق،فر یق اول سے حامد خان،طارق خان پسران محبت خان زخمی،فریق دوم سے شاہ نظر ولد بہادر خان زخمی جبکہ ایک خاتون نزہت بی بی زوجہ فیض اللہ زخمی ہوگئے۔جنہیں تشویش ناک حالات میں چکدرہ ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں