0

وزیر اعظم کا سٹیزن پورٹل پر پولیس کیخلاف شکایت کا نوٹس

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر پولیس کے خلاف شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کی ہدایت کردی۔وزیر اعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کیس میں تفتیشی افسر کے رشوت طلب کیے جانے کی شکایت پر نوٹس لیا۔مقدمے کی تفتیشی افسر نے متاثرہ معذور بچی کے والدہ سے ہی رشوت طلب کی۔ وزیر اعظم نے معاملے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم عمران خان نے ڈلیوری یونٹ کی ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی اور ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی افسر کو معطل کر دیا۔وزیر اعظم نے معاملے کی شفاف تحقیقات کی ہدایت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں