0

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا اچانک نوشہرہ کا دورہ

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا اچانک نوشہرہ کا دورہ شہر بھر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی ٹی ایم او نوشہرہ سمیت ضلع بھر کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں شہر بھر میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہدایات جاری ٹی ایم اے نوشہرہ کے چیف آفیسر نیازعلی کے خلاف عوامی شکایات کے انبار لگ گئے، کام چور اور سرکاری ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران و اہلکاراپنا قبلہ درست کریں ہمیں کام چور افسران اور اہلکاروں کی کوئی ضرورت نہیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی تنبیہہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان پشاور سے مردان جا رہے تھے کہ نوشہرہ مردان روڈ رشکئی کے مقام پر گندگی کے ڈھیر نظر آنے پر سخت برہم ہو گئے اور کچھ دیر رشکئی میں قیام کیا اس مختصر قیام کے دوران ٹی ایم او نوشہرہ کو فون کرکے طلب کر دیا گیا وزیر اعلیٰ محمود خان کو دیکھ کر عوام بھی جمع ہو گئے، وزیر اعلیٰ کی نوشہرہ میں اچانک موجودگی کی اطلاع پر ٹی ایم اے نوشہرہ سمیت تما دیگر سرکاری اداروں کے افسران و اہلکاروں کی ڈوڑیں لگ گئیں رشکئی میں موجود عوام نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخواہ محمود خان کے سامنے ٹی ایم اے نوشہرہ کے چیف آفیسر نیاز علی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے، موقع پر موجود عوام کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے نوشہرہ کے چیف آفیسر نیاز علی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں اور وہ سرکاری ڈیوٹی کم جبکہ اپنی سرکاری ڈیوٹی کا رعب زیادہ جماتے نظر آتے ہیں جس پروزیر اعلیٰ محمود خان نے تحصیل کونسل نوشہرہ میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے عید کے فوراًبعد رپورٹ طلب کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ سرکاری افسران و اہلکار اپنی سرکاری ذمہ داریاں بہتر سے بہتر انداز میں نبھانے کی کوشش کریں کیونکہ خیبر پختونخواہ میں کام چور اور سرکاری ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کا اس صوبے میں کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ سرکاری افسران و اہلکاروں کی غفلت و کوتاہی برداشت کی جاسکتی ہے ایسے تمام افسران و اہلکار اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر کام چور افسران و اہلکاروں کو صوبہ بدر کیا جائے گاوزیر اعلیٰ نے جاتے جاتے ٹی ایم او پبی کو بھی ناقص کارکردگی اور صفائی کی ابتر صورتحال پر خوب جھاڑ پلادی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں