0

پشاور میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کا خاتمہ نہ ہو سکا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورمیں غیر قانونی مویشی منڈیوں کا خاتمہ نہ ہو سکا۔شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی جبکہ مویشی منڈیوں سمیت اندرون شہر لگنے والی غیر قانونی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز کی بھی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں عید الاضحی کو ایک دن رہ جانے پر غیر قانونی مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا اور تا حال انتظامیہ کی جانب سے ان کا خاتمہ نہیں کرایا جا سکا جس کے باعث شہر میں صفائی کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہوگئی۔لاہوری،گنج،کوہاٹی،رامداس اور باچاخان چوک سمیت دیگر علاقوں میں بدستور غیر قانونی مویشی منڈیاں فعال ہیں۔دوسر ی جانب رنگ روڈ،چارسدہ روڈ،لالہ کلے ترناب فارم اور سربند سمیت دیگر علاقوں میں لگنے والی مویشی منڈیوں اور غیر قانونی منڈیوں میں بھی کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں جہاں کورونا سے بچاؤ کے لئے کوئی بھی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جارہی ہیں۔شہریوں کے مطابق انتظامیہ جہاں غیر قانونی مویشی منڈیوں کو ہٹانے کیلئے موثر اقدامات نہیں کر رہی وہیں کورونا ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کروانے میں ناکام رہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں