0

آسمانی بجلی گرنے سے نیلم میں 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش ہوئی، آسمانی بجلی گرنے سے نیلم میں 3افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔اسلام آبا، سیالکوٹ، منڈی بہاالدین، مری، مالاکنڈ، صوابی اور آزادکشمیر میں بارش ہوئی جبکہ نیلم آزاد کشمیر میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔ادھر چلاس شہر سمیت ضلع بھر میں بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں