0

پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار، مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش لگ گیا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورمیں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے جبکہ موسم خوشگوار ہونے پر مویشی منڈیوں میں بھی خریداروں کا رش لگ گیا۔بازاروں میں بھی خریداری عروج پر پہنچ گئی۔تفصیلا ت کے مطابق شدید ترین گرمی کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور میں پیر کی صبح ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور درجہ حرارت میں کمی آگئی جس سے گرمی سے مرجھائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔اتوار کے روز صوبائی دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ پیر کے روز درجہ حرارت32ڈگر ی سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا جس کے باعث پشاورکی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش لگ گیا اور بڑے پیمانے پر شہری بیوپاریوں کو اپنے ریٹ پر قائل کر پائے اور قربانی کے جانور خرید لئے تاہم قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہا۔اسی طرح عید الاضحی کے حوالے سے پشاور کے مختلف بازاروں میں بھی کافی گہما گہمی دیکھی گئی۔مضافاتی علاقوں سے بھی بڑی تعداد نے افراد نے پشاور کے بازاروں کا رخ کیا جس کے بعد جی ٹی روڈ سمیت اندرون شہر ٹریفک جام کے مسائل بھی پیدا ہوئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں