0

پنڈی بھٹیاں، مسافر کوچ الٹنے سے 13 افراد زخمی

پنڈی بھٹیاں (مانند نیوز ڈیسک) پنڈی بھٹیاں میں موٹر وے ایم 2 پر مسافر کوچ الٹنے سے 13 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق پیر کی صبح پنڈی بھٹیاں میں تیز رفتار مسافر کوچ اسلام آباد سے فیصل آباد جارہی تھی موٹروے ایم 2پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 8کی حالت تشویشناک ہے۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا۔حادثے کے باعث موٹروے ایم 2 پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں