0

چکدرہ مالاکنڈ یونیورسٹی میں درس قرآن اور سیرت کانفرنسز پر پابندی ناقابل قبول ہے، اسلامی جمعیت طلبہ

 چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) یو نیورسٹی میں دعوتی وتر بیتی سر گر میوں،دورس قر آن اور سیرت کا نفرنسز پر پابندی ناقابل قبو ل ہے۔وہ گزشتہ روز اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ یو نیورسٹی کے زیر اہتمام چکدرہ فشنگ ہٹ میں سابقین جمعیت کے اعزا ز میں احباب بیٹھک سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیل 17کے رو سے آنجمن سازی کا حق ہر کسی کو حاصل ہے۔جمعیت ملک کے نظریاتی سرحدات کے محافظ تنظیم ہے۔میوزیکل پر وگر امات اور مخلوط مجالس کو آزادی اور فہم قر ان کلاسسز پر پابندی اسلامی اقدار وروایات کیخلاف ہے۔طلبہ کیخلاف یو نیورسٹی انتظامیہ کی کاروائی تعصب کی بنیاد پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ اس حوالے سے مقامی زمہ داران کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔آحباب بیٹھک سے جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل آحمد،صوبائی ناظم کلیم اللہ،ناظم ملاکنڈ یو نیورسٹی انعام اللہ اور جنرل سیکرٹری حنیف اللہ نے بھی خطا ب کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں