0

اسلام آباد ائیرپورٹ سے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف)نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافرکے سامان سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی ۔ترجمان اے ایس ایف نے کہا کہ ملزم طاہر پی آئی اے کی پرواز سے دوحہ جارہا تھا اور اس نے ہیروئن اپنے سامان میں چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف اہلکاروں ملزم کومزید کارروائی کے لیے  انسداد منشیات فورس کے حوالے کردیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں