0

شانگلہ کاروان خدمت لیلونئی، ٹریڈ یونین اور عوام واپڈا سے نالاں

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ کاروان خدمت لیلونئی،ٹریڈ یونین اور عوام واپڈا سے نالاں،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بھانوسے بجلی کی آئے روزبندش کیخلاف احتجاج جاری ہے،معمولی بارش ہوے ہی واپڈا پورے فیڈر پر بجلی بند کردیتی ہے جس سے پورا علاقہ متاثر،کاروباری سرگرمیاں معطل اور دفاتر میں کام ٹھپ ہوکر رہ جاتا ہے۔ احتجاج کے دوران تاجروں نے مکمل شٹرڈاون کیا، گریڈسٹیشن سے الپوری تک ٹرانمیشن لائنزکی تاریں بوسیدہ ہوچکی ہیں جسکی سارا خسارہ عوام پورا کرتے ہیں پھربھی بجلی میسرنہیں،شانگلہ100میگاواٹ بجلی پیداکرتی ہے جس سے اسلام آباد روشن ہوتا ہے جبکہ یہاں کے باسی اپنے ہی پیداکردہ بجلی سے محروم ہیں یہ امتیازی سلوک غلط ہے۔حکومت بجلی پیداکرنے والے علاقوں کو بجلی کی سپلائی یقینی بنائے۔شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری چوک میں واپڈا کابدترین بجلی لوڈشیڈنگ اور ائے روز بجلی بندش پر عوام سڑکوں پر نکل آئے۔واپڈا کے خلاف شدید احتجاج۔واپڈا رانیال ڈیم سے شانگلہ کو بجلی فراہم کریں بصورت دیگر احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔کاروان خدمت لیلونئی شانگلہ،انجمن تاجران شانگلہ اورعوام کا الپوری چوک میں واپڈاکے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ، واپڈا کے خلاف پلے کارڈز اُٹھارکھے تھے۔بھاری بھاری بِلے اداکرتے ہیں جبکہ پورے دن بجلی نہیں ہوتی۔ہمارے پانی سے بننے والی بجلی اسلام آباد روشن کرتی ہے جبکہ ہمارے گھروں میں بجلی نہیں۔عوام کا شدیدردعمل۔مظاہرے کی قیادت کاروان خدمت لیلونئی کی صدر حاجی بخت بیدارکررہے تھے جبکہ احتجاجی مظاہرے سے میا ں طفیل محمد، حاجی واقف شاہ ایڈوکیٹ،غلام اللہ خان،خالد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ہماری مقامی پیداوار ہیں اور ہم تاریکیوں میں بیٹھے ہیں اس پر پہلا حق ہمارا ہیں۔واپڈاکو نشانہ بنائے ہوئے مقررین کا کہناتھاکہ بجلی ایک جگہ خراب ہوتی ہے اور واپڈا اہلکاران پورے علاقے کی بجلی کاٹ دیتے ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں واپڈاکو چاہئے کہ جگہ جگہ اڈے بنائے تاکہ آئندہ جس جگہ بجلی خراب ہو صرف وہاں بجلی بند کی جائے۔احتجاجی مظاہرے سے دیگر نے بھی خطاب کیا اور واپڈا کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے منتخب نمائندوں سے واپڈاشانگلہ دفاتر میں سٹاف کی کمی کو پوراکرنے اور ہنگامی بنیادوں پر بوسیدہ تاروں کی تبدیلی کا مطالبہ کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں