0

کراچی کا شوکت خانم ہسپتال کراچی جدید سامان و آلات سے لیس ہوگا، عمران خان

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کا شوکت خانم لاہور کے شوکت خانم ہسپتال سے دوگنا بڑا اور جدید ترین سامان و آلات سے لیس ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کی تعمیر معمول کے مطابق جاری ہے اور یہ آئندہ برس دسمبر تک افتتاح کیلئے پوری طرح تیار ہے،انشااللہ۔ کراچی کا یہ شوکت خانم لاہور کے ہسپتال سے دوگنا بڑا اور جدید ترین سامان و آلات سے لیس ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم ہسپتال کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں