0

بنوں مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا احتجاجی مظاہرہ

بنوں () بنوں مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے کھجوری چیک پوسٹ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائر جلا کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے غیر معینہ مدت تک بند کردیا مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے ساتھ پیش ہونے والے سلوک کا نوٹس نہ لیا گیا تو مجبوراً احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوجائیں گے احتجاجی مظاہرے سے سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کے چیئرمین ملک اکبر خان,شمالی وزیرستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عبد الوکیل,صدر نائیک دراز,نائب صدر قیمت خان,جنرل سیکرٹری پیر سید ولی شاہ,ڈپٹی جنرل سیکرٹری نعیم خان،جوائنٹ سیکرٹری صدیق خان,فنانس سیکرٹری بسم اللہ خان اور محمد سید شاہ اور ڈرائیوروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کے علاقہ ایف آر گربز کے مقام پر ڈرائیوروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کا سلسلہ بند نہ ہوا تو احتجاج کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے اُنہوں نے کہاکہ ڈرائیونگ ایک معزز پیشہ ہے لیکن کچھ لوگ ڈرائیورز کو بے جا تنگ اور ان سے پیسے لے رہے ہیں اُنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اس پر خاموش نہیں بیٹھے گی جہاں بھی ڈرائیور کو مسئلہ ہو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن آواز اٹھائے گی اُنہوں نے بنوں اور شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ڈرائیوروں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیں بصورت دیگر اسلام آباد جانے بھی سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں