0

جمرود، یوم شہداء کو خیبر شہداء لواحقین نے یوم سیاہ کے طور پرمنایا

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے لیوی و سابقہ خاصہ دار فورس کے لواحقین نے جمرود باب خیبر کے تاریخی مقام پر اپنے حقوق کیلئے دھرنے کا آغاز کردیا ہے۔ دھرنے میں سابقہ خاصہ دار فورس شہداء کے بچوں اور بڑوں سمیت مقامی سیاسی اور سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی جبکہ شہداء کے ننھے بچوں نے مختلف نعروں پر مشتمل بینرز بھی اٹھارکھے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ضلع خیبر میں لیوی و خاصہ دار فورس کے 98شہداء جبکہ 42پراکسی خاصہ دار فورس نے اس ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنے جانوں کی قربانی دی ہے لیکن ان شہداء کے لواحقین کو دوسرے فورسز کی طرح پیکج نہیں ملا ہے جسکی بناء پر انکے لواحقین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ انضمام سے پہلے ان شہداء کے لواحقین کے بچوں کو ہر ماہ تنخواہ سمیت صحت و تعلیم کیلئے وظائف بھی دئیے جاتے تھے لیکن اب و ہ تمام وظائف بند ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ انضمام سے پہلے کے شہداء کو بھی انضمام کے بعد کے شہداء کی طرح پیکج دیا جائے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو پلین بی کے تحت پاک افغان شاہراہ کو بند اور گورنر ہاوس کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں