0

نوشہرہ پولیس لائن میں یوم پولیس شہداء کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد

پبی (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس لائن میں یوم پولیس شہداء کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ برائے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خلیق الرحمن مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ممبر صوبائی سومی فلک نیاز، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمد اقبال سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان اور شہداء کے لواحقین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہداء کے بچوں کو سلامی دی۔شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یوم پولیس شہداء کے حوالے سے ضلعی سطح پر مرکزی تقریب پولیس لائن نوشہرہ میں منعقد ہوئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ شہداء کے بچوں کو سلامی دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال اور نے شہداء کے بچوں کے ہمراہ یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اورشہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دْعا کی۔تمام شرکاء نے شہدائے پولیس نے وطن عزیز کی سربلندی اور امن و امان کی خاطر دی جانے والی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔عبدالحمید شہید کی بیٹی نے اپنے الفاظ میں وطن سے محبت کا اظہار کرکے خوب داد وصول کی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے کہا کہ شہداء کے خاندان پولیس برادری کا حصہ ہے۔ آئی جی پی خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری اور ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق کی خصوصی ہدایت ہے کہ شہداء کے تمام مسائل تر جیحی بنیادو ں پر حل کئے جائیں۔غازی پولیس اہلکاروں پر خیبر پختونخواہ اور نوشہرہ پولیس کو آپکی بہادری اور قربانی پر فخر ہے۔آخر میں شہداء کے لواحقین اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خلیق الرحمن نے کہا کہ پولیس خیبر پختونخوا میں فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کر رہی ہے۔ پولیس شہدا ء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر اس دھرتی میں دہشت گردی کو شکست دی۔ خیبر پختونخوا کے سینکڑوں پولیس جوانوں اور افسران نے امن کے قیام کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔ آج یوم شہدا ء منانے کا مقصد یہی ہے کہ ہم ان شہداء اور غازیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہداء کے خاندان ہمارے خاندان ہیں۔ ان شہداء کے بچوں کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑا جائیگا۔ انہوں نے اس موقع پر پولیس غازیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ قدرتی آفات ہو یا دیگر مواقع خیبر پختونخوا پولیس ہراول دستے کا کردار اد کر رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے بچوں کو تحائف پیش کئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں