0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 4258693 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 4258693ہو گئیں،کیسز20کروڑ سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 630497،کیسز3کروڑ60لاکھ49ہزار ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپرجہاں ہلاکتیں 425789ہو گئیں،کیسز3کروڑ17لاکھ67ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل میں 558597افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ99لاکھ86ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں اموات111993ہو گئیں،کیسز61لاکھ78ہزار 632ہو گئیں۔ترکی میں جاں بحق افراد کی تعداد51645ہو گئیں،کیسز57لاکھ95ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں 160925ہو گئیں،کیسز63لاکھ،34ہزار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں اموات129881ہو گئیں،کیسز59لاکھ23ہزار سے بڑھ گئے۔دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 5 لاکھ 31 ہزار سے زائد اور ایک کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں