0

ہنگو تھانہ سٹی پولیس کا سرچ اپریشن، 09 ملزمان گرفتار

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو تھانہ سٹی کے نواحی علاقوں و دیگر ملحقہ جات کی ابادی میں پولیس سرچ  اپریشن کے  دوران  مجرم اشتہاری دو منشیات فروش اور سہولت  کار سمیت 09 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے  سے  اسلحہ  ومنشیات  بھی برامدکرلی گئی جس میں01کلاشنکوف،03پستول،01بندوق،110مختلف بور کے کارتوس،800گرام چرس اور405گرام ائیس شامل ہے۔ڈی ایس پی سٹی  عرفان  خان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ولایت شاہ خان  اور محررتھانہ سٹی اے ایس ائی شفیع اللہ خان کے ہمراہ گرفتارملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس سربراہ ہنگو اکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ولایت شاہ  خان نے پولیس اورایلیٹ فورس کے ہمراہ ان کی قیادت میں ہنگوسٹی  کے نواحی علاقوں لختی بانڈہ،حیات اباد،قاضی پمپ،بگٹو،وراستہ و دیگرملحقہ جات کی ابادی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران پنجاب پولیس  کو قتل کے مقدمہ میں  مطلوب مجرم اشتہاری نور محمد ولدپیر محمد سکنہ ٹل حال وراستہ کوڈرامائی انداز میں کلاشنکوف اور پستول سمیت گرفتارکرلیا۔پولیس نیاپریشن کیدوران منشیات فروش شکیل رحمن سکنہ قاضی پمپ کو گرفتارکرکیان کے قبضے سے800گرام چرس اور عبداللہ سکنہ حیات اباد کو 405گرام ائیس اور ایک پستول سمیت  حراست میں لیلیاہے۔جبکہ علاقہ لختی بانڈہ میں  مجرم اشتہاری کے گھر پر چھاپے کے دوران مجرم اشتہاریوں  کے سہولت کار محمداصف کوبھی گرفتار کرلیاگیاہے اورکرایہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بھی چار افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔گرفتارملزمان کوتھانہ سٹی منتقل کرکے ان کے خلاف15AA/9C CNSA/216 اورسیکیورٹی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈی ایس پی عرفان خان نے بتایا کہ ڈی پی او اکرام اللہ خان کی قیادت  میں سٹی  پولیس جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر اور علاقے کو منشیات کی لعنت  سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ  اور قانون کی رٹ چیلنج کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھوں میں لینے کی اجازت کسی کونہیں دی جائے گی  اور قانون شکن عناصر کسی بھی صورت قانون کے اہنی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں