0

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کاایتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے انعام کا اعلان

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر جان نے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کردیا۔محمد عامر جان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نوجوان کھلاڑیوں کے لیے امید کی کرن بن کر ابھرے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ واپسی پر ارشد ندیم کو ایک ملین روپے کیش اور سپورٹس سکالر شپ دیں گے، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ارشد ندیم اور کوچ کی انتھک محنت کو سراہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود اولمپک میں نیزہ بازی کے فائنل تک رسائی بڑی کامیابی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں