0

اسکول مزید دس دن بند رکھنے کا اعلان

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سندھ کے وزیر سید تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں اسکول 19 اگست تک بند رہیں گے۔ اتوار کو کلفٹن میں صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے سردار شاہ کا کہنا تھا کہ 7 محرم سے جلوس شروع ہو جاتے ہیں جس سے بچوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ اس لیے 19 اگست تک اسکول بند رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 7 اور 8 محرم کو صورتحال پر نظرثانی کے لیے دوبارہ اجلاس بلائیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کو صوبوں کے ساتھ چلنا پڑے گا۔ 90ء کی دہائی میں جو اساتذہ بھرتی ہوئے ان سے جان چھڑانی ہے۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی نصاب میں جدت لانی ہے۔ تعلیم صوبائی معاملہ ہے مگر این سی او سی کے پابند ہیں۔ اساتذہ اور اسٹاف کی ویکسینیشن پر بھی نظر رکھی جائے گی۔ سیدسردارشاہ نے یہ بھی کہا کہ کوشش کریں گے کہ وفاق اور صوبے کے فیصلوں میں تضادات دور کریں، ہمیں اپنے نصاب پر نظرِ ثانی کرنا ہو گی۔ ہم آج تک ریڈیو کے معجزات پڑھا رہے ہیں۔اس موقع پر وزیر برائے یونیورسٹی اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کا کہنا تھا  اسکول کا نظام بہتر کریں تو والدین اپنے بچوں کو سرکاری اسکول ہی لائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 10 اگست سے انٹر کے رہ جانے والے پرچے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتحانات میں نقل کی اجازت نہیں ہو گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں