0

مینگورہ پولیس نے دکان سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات تھانہ مینگورہ پولیس نے حاجی بابا سکول کے قریب دکان سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے نشاندہی پر اس کا ساتھی بھی گرفتار،پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق کبیر احمد ولد عمرڈھیر سکنہ خواجہ آباد نے اپنے دکان نزد حاجی بابا سکول سے 80 ہزار روپے چوری ہونے کی رپورٹ کی.جس پر ایس ایچ او مجیب عالم خان اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمرے سے فوٹیج حاصل کرتے ہوئے ملزم اسماعیل ولد گل زادہ ساکن شیراڑی کو گرفتار کر لیا.دوران انٹاروگیشن گرفتار چور اسماعیل نے اپنے دوسرے ساتھی امان اللہ ساکن گجر آباد آمانکوٹ کا نام بھی اگل دیا، سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے لیے مینگورہ میں کوئی جگہ نہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں