0

سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم، 207 ملازمین گرفتار

ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں انسداد کرپشن کے ادارے نے تازہ مہم میں درجنوں حکومتی وزارتوں سے 207 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے گرفتاریوں کا اعلان کیا لیکن گرفتار افراد کے نام ظاہرنہیں کئے اور یہ بھی واضح نہیں کیا کہ انہیں کب حراست میں لیا گیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب انسداد کرپشن مہم 2017 کے اواخر میں شروع ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں انہیں اپنا اقتدار مضبوط کرنے اور ملکی خزانے میں 106 ارب ڈالر جمع کرنے میں مدد ملی تھی۔عوام طویل عرصے سے حکومت میں کرپشن، عوامی پیسے اور اختیارات کے غلط استعمال کی شکایات کرتے آئے ہیں۔انسداد کرپشن کے کمیشن نے کہا کہ حالیہ مہم میں 460سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور اس کے نتیجے میں 207 شہریوں اور رہائشیوں کو کرپشن، اختیارات کا غلط استعمال اور فراڈ کے الزامات پر گرفتار کرلیا۔بیان میں کہا کہ گرفتار افراد کو قانونی کارروائی کے لیے بھیجاجائے گا، جو قومی گارڈ، وزارت دفاع، داخلہ، صحت، انصاف سمیت دیگر وزارتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔رواں برس اپریل میں سعودی کمیشن نے بتایا تھا کہ سرکاری اداروں سے 176 افراد کو کرپشن کے الزامات میں حراست میں لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں انسداد کرپشن کی مہم 2017 کے آخر میں عروج کو پہنچی تھی جب ولی عہد محمد بن سلمان نے 300 شہزادوں، عوامی رہنماں اور کاروباری افراد کو نشانہ بنایا تھا جو سعودی عرب کی شاہی خاندان اور وسیع نیٹ ورک سے جڑے ہوئے تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں