0

ہنگو، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کا شہر کے مختلف چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو اکرام اللہ خان (PSP)کا پیرکی شام شہرکے مختلف چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ۔ دورے کے دوران ڈی پی او نے چیک پوسٹوں کیاطراف میں سیکیورٹی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجودپولیس اہلکاروں سے ملاقات دوران انہیں محرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات کے تناظر میں مناسب ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن وامان برقراررکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر،مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل وحرکت پر کڑی نظررکھیں اورموثرطریقہ کار کے مطابق تمام گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل یقینی بنائے۔نان رجسٹرڈ،بلا نمبر موٹرسائیکل،رکشوں  اورکالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کاروائیاں تیز کریں۔ انہوں  نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ  اپنے تحفظ کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ لازمی استعمال کریں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے خود بھی ماسک  پہنے اورشہریوں کو بھی ماسک پہننے کی تلقین کریں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو اکرام اللہ خان نے پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں