0

ملاکنڈ، راولپنڈی سے چوری ہونے والی ٹیکسی کار برآمد، دو ملزمان گرفتار

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ لیویز نے راولپنڈی سے چوری ہونے والی ٹیکسی کار مہران قائد آباد تھانہ کی حدود میں بر آمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، بائی پاس روڈ پر سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والی ڈکیتی میں پیش رفت ہوئی ہے، بہت جلد عوام کو واقعہ سے متعلق خوشخبری سنائیں گے،گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران 7 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے 25 کلو چرس، 260 گرام ہیروئین، 151گرام ائیس،ساتھ لیٹر شراب، گیارہ عدد پستول اور تین کلاشنکو ف بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز الطاف احمد شیخ نے لیوی لائن میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی انور الحق، اے سی بٹ خیلہ محب اللہ، اے سی درگئی فواد خٹک، صوبیدار میجر سمیع باچا اور لیوی اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے، انہوں نے کار چوروں کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ لیوی اہلکار چوکس ہیں،ملزمان کو گرفتار کرنے والے لیوی اہلکاروں کو وہ شاباش دیتے ہیں، ملاکنڈ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس تھانوں کے انچارج کے رابطہ نمبر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کے علاوہ مختلف مقامات پر چسپاں بھی کئے ہیں، علاقہ کے عوام اور سیاح کسی بھی ایمرجنسی میں ان نمبروں پر رابطہ کریں،انتظامیہ سماج دشمن عناصر،منشیات کے خاتمے اور عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے ذمہ دار ہے کسی کو ضلع کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ بائی پاس روڈ واقعہ میں ملوث اصل ذمہ دار عناصر تک پہنچنے کیلئے ہر زاویے پر تفتیش جاری ہے جس میں کافی حد تک پیش رفت ہوئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں