بنوں (مانند نیوز ڈیسک) جشن آزادی کی خوشی میں منعقدہ چک بال،ٹارگٹ بال اور باسکٹ بال کے مقابلے ا ختتام پذیر ہوئے کمشنر بنوں،ڈپٹی کمشنر بنوں اور ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں کے تعاون سے ان مقابلوں کا انعقاد چک بال کے انٹرنیشنل ریفری اور انٹرنیشنل ٹارگٹ بال فیڈریشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری محمد نظام الحق نے کیا تھا فائنل مقابلوں میں چک بال میں خادم کلب نے قاضی محب کلب کو 35کے مقابلے میں 46پوائنسٹ سے ہرادیا مہمان خصوصی پاکستان تحریک انساف تحصیل بنوں کے صدر سکندر حیات خان تھے باسکٹ بال مقابلوں میں قاضی محب کلب نے خادم کلب کو32کے مقابلے میں 37پوائنٹس سے ہرادیا جبکہ ٹارگٹ بال میں خادم کلب نے ظفر علی ظفری کلب کو 12 کے مقابلے میں 24پوائنٹس سے ہرادیا مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی اور ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں انور کمال برکی تھے اس موقع پر ضلعی سپورٹس آفیسر شفیق خان،ایڈمنسٹریٹر سپورٹس احسان اللہ خان اور سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی موجود تھے نقابلوں کے احتتام پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت علی،ریجنل سپورٹس آفیسر انور کمال برکی،ضلعی سپورٹس آفیسر شفیق خان،پی ٹی آئی تحصیل بنوں کے صدر سکندر حیات خان ودیگر مہمانوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں وک ٹرافیوں اور میڈلز سے نوازا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت علی نے بہترین مقابلوں کے انعقاد پر محمد نظام الحق کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ریجنل سپورٹس آفیسر انور کمال برکی نے کہا کہ بنوں میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی اور کھیلوں کے فروغ اور مقابلوں پر10کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
0