0

زندگیوں کے تحفظ کے لیے طالبان کو خود پر قابو رکھنا ہوگا،اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل

پشاور(مانند نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ زندگیوں کے تحفظ کے لیے طالبان کو خود پر قابو رکھنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے خطاب میں انٹونیو گٹیریز نے کہا ہے کہ انھیں ’ملک بھر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔‘

’مجھے خاص کر افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔‘

انھوں نے کہا کہ کونسل کو اپنے پاس دستیاب تمام طریقوں کو استعمال کرنا ہوگا تاکہ افغانستان میں عالمی دہشت گردی کو روکا جاسکے اور انسانی حقوق کو یقینی بنایا جاسکے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام ملکوں کو افغان پناہ گزین کے داخلے کی اجازت دینی چاہیے۔

انھوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے دفاتر اور عملہ اب طالبان کے کنٹرول والے علاقوں میں بھی کام کر رہا ہے۔ ’سکیورٹی کی صورتحال کے مطابق وہ اپنی موجودگی وہاں جاری رکھیں گے۔‘بتعاوب بی بی سی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں