0

آل سیاسی اتحاد شمالی وزیرستان نے شمالی وزیرستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایکا کرلیا

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) آل سیاسی اتحاد شمالی وزیرستان نے شمالی وزیرستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایکا کرلیا اُنہوں نے کہاکہ آئی ڈی پیز کی واپسی کو یقینی بناکر دم لیں گے چلغوزے کاٹنے کیلئے ملکان کو اجازت دی جائے غلام خان بارڈر پر عوام سے انٹری کے نام پر پیسے لینے کا سلسلہ بند کیا جائے ڈرائیوروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے آل گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کی جانب سے آل سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کے عہدیداروں کیلئے تحصیل میرعلی میں ظہرانے کا پروگرام کیا گیا ظہرانے کے بعد آل سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان نے چیئرمین ملک اکبر خان کی سربراہی میں اجلاس کیا گیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری مولانا رشید اللہ خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالخیل،ملک امشاد اللہ خان،ملک اکرم خان،رضوان اللہ و دیگر بھی موجود تھے اجلاس کے بعد چیئرمین ملک اکبر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان کے عوام کو آسانیاں پیدا کرنا ہی ہمارا منشور ہے شمالی وزیرستان کے عوام کو جہاں بھی مسئلہ ہو ہم اس مسئلے کے حل کیلئے بروقت پہنچنے سے گریز نہیں کریں گے یہ ہم کسی پر احسان نہیں کرتے بلکہ ہماری کابینہ اپنی زمہ داری سمجھتی ہے اس وقت شمالی وزیرستان کو مختلف مسائل کا سامنا ہے لیکن سب سے زیادہ مسئلہ چلغوزے کے باغات کے کاٹنے کیلئے ملکان کو اجازت دینا،غلام خان بارڈر پر عوام سے انٹری کے نام پر پیسے لینا اور ڈرائیوروں کو بے جا تنگ کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا اُنہوں نے کہاکہ پیش کئے گئے مسائل کا تدارک نہ کیا گیا تو مجبوراً احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں